فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ،800 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کا صفایا

فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ،800 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کا صفایا
فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ،800 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کا صفایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ویب ڈیسک) روس کے شمالی علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا، کئی سو ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ شمالی روس کی ریاستوں میں 30 برس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیوں کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے، جنہوں نے 8 سو ایکڑ زمین پر کھڑی بھٹے کی فصل سمیت کئی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے، حملے سے متاثرہ علاقوں کی 10 فیصد فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں، ان ٹڈیوں کی لمبائی 8 سے 12 سینٹی میٹر ہے، حکومت نے متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔