ابوجا ٗبوکوحرام عسکریت پسندوں کے حملے میں 9 دیہاتی ہلاک ٗ عسکریت پسندوں نے درجنوں کو یرغمال بنالیا

ابوجا ٗبوکوحرام عسکریت پسندوں کے حملے میں 9 دیہاتی ہلاک ٗ عسکریت پسندوں نے ...

ابوجا(این این آئی)کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکوحرام کے عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 9دیہاتی ہلاک ہو گئے ہیں ٗ عسکریت پسندوں نے درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ یہ واقعہ نائیجیریا کی سرحد کے قریب ایک علاقے میں پیش آیا حکام کے مطابق ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں نے ٹچاکارماری اور کنگالیری کے دیہات پر دھاوا بول دیا ایک مقامی شخص نے بتایا کہ یہ مسلح حملہ آور ٹرکوں کے ذریعے آئے تھے۔ فوجی بیان کے مطابق اس واقعہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم علاقے میں تعینات فوجیوں نے عسکریت پسندوں کی دراندازی کا بتایا

مزید : عالمی منظر