لطیف بٹ کی وفات پر پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کا تعزیتی اجلاس
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )سابق سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن محمد لطیف بٹ کی وفات پر پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کا تعزیتی اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت جنرل مینجر ریلوے و صدر ریلوے سپورٹس بورڈ غضنفر عباس نے کی۔ اس موقع پر نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ، پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان، سیکرٹری ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری، سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ،ریلوے سپورٹس بورڈ کوچز اور آفیشلز موجود تھے۔ اجلاس کے دوران مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔