واپڈا نے نیشنل بیڈمنٹن چمپین شپ میں ویمنز ٹیم ٹائٹل جیت لیا

واپڈا نے نیشنل بیڈمنٹن چمپین شپ میں ویمنز ٹیم ٹائٹل جیت لیا

لاہور(آن لائن) واپڈا نے نیشنل بیڈمنٹن چمپین شپ میں نیشنل بنک آف پاکستان کو شکست دے کر ویمنز ٹیم ٹائٹل جیت لیا۔نیشنل بیڈمنٹن چمپین شپ کا انعقاد پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن، پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے پنجاب یونیورسٹی بیڈمنٹن ہال میں کیا تھا۔ویمنز ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے نیشنل بنک کو تین دو سے شکست دی ۔ویمنز ٹیم ایونٹ میں جن دس ٹیموں نے حصہ لیا ، ان میں واپڈا، نیشنل بنک آف پاکستان، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، سندھ، ریلوے اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔مینز ٹیم ایونٹ میں واپڈا کی ٹیم رنراپ رہی، جبکہ نیشنل بنک کی ٹیم نے تین دو سے کامیابی حاصل کی۔ نیشنل بنک، واپڈا، سوئی نادرن گیس لمیٹڈ، ہائیرایجوکیشن کمیشن، نیوخان، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ، پی ٹی سی ایل،پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزادجموں و کشمیر، فاٹا اور ریلوے کی ٹیموں نے مینز ٹیم ایونٹ میں حصہ لیا کامیاب کھلاڑیوں نے کہا کہ جیت ہماری محنت کا نتیجہ ہے اور اسی طرح ہم مستقبل میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی