ٹورآف یوٹا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ لوگان اوون نے جیت لیا

ٹورآف یوٹا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ لوگان اوون نے جیت لیا

سالٹ لیک سٹی(نیٹ نیوز) امریکہ کے لوگان اوون نے دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے کے بعد ٹورآف یوٹا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔سالٹ لیک سٹی کے گردونواح میں ہونے والی ریس کا تیسرا مرحلہ ایک سوپچھترکلومیٹرپرمحیط تھا، ایگزیون ٹیم کے امریکی رائیڈرلوگان اوون نے فوٹوفنش میں حریف سائیکلسٹس کوپیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی، ان کی کامیابی کا وقت چارگھنٹے بارہ منٹ چالیس سیکنڈزرہا، بی ایم سی ریسنگ ٹیم کے رائیڈربرینٹ بک والٹردوسرے اورکولمبیا کے اویلا وینیگاس تیسرے نمبرپررہے۔ اس کامیابی کی بدولت لوگان مجموعی برتری میں دوسرے نمبرپرآگئے۔

امریکہ کے کیل ریجنن چارسیکنڈزکی مجموعی برتری کیساتھ بدستورسرفہرست ہیں۔اب شروع ہونے والے چوتھے مرحلے میں بھی سائیکلسٹس ایک سوپچھترکلومیٹرکا فاصلہ طے کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی