سپاٹ فکسنگ میں ملوث سلمان بٹ کی سزا ختم ہونے کا امکان

سپاٹ فکسنگ میں ملوث سلمان بٹ کی سزا ختم ہونے کا امکان

دبئی( نیٹ نیوز)سپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار کرکٹر سلمان بٹ کی سزا ختم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع سلمان بٹ کو پانچ سال کی سزاسنائی گئی تھی اور وہ دسمبر 2017ء4 میں ختم ہوگی تاہم آئی سی سی نے سزاؤں میں نرمی کی شق منظور کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان بٹ اپنی غلطی کاا عتراف بھی کرچکے ہیں اور ٹیم میں واپسی کے خواہشمند بھی ہیں ، امکان ظاہر کیاہے کہ نئی شق کی منظوری سے سلمان بٹ کو بھی فائدہ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی