رائل لندن ون ڈے کپ،ایسکس کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

رائل لندن ون ڈے کپ،ایسکس کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

لندن ( نیٹ نیوز) روی بوپارا کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ایسکس نے مڈل ایسکس کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فاتح ٹیم نے 297 رنز کا ہدف 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا۔

، بوپارا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ نک گوبنز کی 96 اور جیمز فرینکلن کی 63 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔ کولچیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں مڈل ایسکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 296 رنز بنائے، نک گوبنز 96 اور کپتان جیمز فرینکلن 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ریسی ٹاپلے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایسکس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، بوپارا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹام ویسٹلے 56 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی