سندھ رینجرز کا کراچی میں ایف ایم ریڈیوقائم کرنے کا فیصلہ

سندھ رینجرز کا کراچی میں ایف ایم ریڈیوقائم کرنے کا فیصلہ
سندھ رینجرز کا کراچی میں ایف ایم ریڈیوقائم کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی آپریشن کے حوالے سے سندھ رینجرز نے روشنیوں کے شہر میں ایف ایم ریڈیو قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن کو مزید موثربنانے کیلئے سندھ رینجرز نے کراچی میں ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عوام نے رینجرز کی جانب سے ایف ایم سٹیشن شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

مزید برآں رینجرز سندھ کی جانب سے اس اقدام کا مقصد عوام سے اور خاص کر نوجوانوں سے رابطہ بڑھانا ہے۔

مزید : کراچی