ماسکو ٗعالمی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہشمند وں سے درخواستیں طلب

ماسکو ٗعالمی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہشمند وں سے درخواستیں طلب

کراچی(اکنامک رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے روس کے شہر ماسکو میں منعقد ہونے والے عالمی تجارتی میلے ’’انٹرسی ایچ ای آر ایم‘‘ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 20 اگست2015ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کے جاری بیان کے مطابق چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش21تا24 اکتوبر2015ء کو منعقد ہوگی جس میں بالوں اورناخنوں کے آلات،مینی کیور، پیڈی کیور، کاسمیٹکس، خوشبویات، قدرتی مصنوعات، پیپکنگ کے سامان سمیت دیگر مختلف اشیاء تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں گے اور انہیں کاروباری برادری سے معاملات طے کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں

مزید : کامرس