سونے کی ملکی درآمدات میں0.5ملین ڈالراضافہ

سونے کی ملکی درآمدات میں0.5ملین ڈالراضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر)جون2014ء کے مقابلے میں جون2015ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں0.5ملین ڈالرمالیت کااضافہ دیکھا گیا۔جون2014ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات کا حجم1.7 ملین ڈالر رہا تھا

جبکہ جون2015ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات کا حجم بڑھ کر2.2 ملین ڈالر تک پہنچ گیا اس طرح جون2014ء کے مقابلے میں جون2015ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں پانچ لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس