عرفان خان میگزین ’’ سینی بلیٹز‘‘ کے سرورق کی زینت بن گئے
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار عرفان خان میگزین ’’ سینی بلیٹز‘‘ کے سرورق کی زینت بن گئے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان میگزین ’’ سینی بلیئز ‘‘ کے نئے ایڈیشن کے سرورق کی زینت بن گئے ۔ اداکار سرورق پر پرکشش اور پرسکون انداز میں سوٹ کوٹ پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ میگزین میں اداکار کے بارے آرٹیکل بھی چھاپا گیا ہے جو یقیناً مداحوں کی توجہ حاصل کرے گا۔
میگزین جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگا۔