غیر قانونی پارکنگ سٹینڈوں کا خاتمہ نہ ہو سکا ،کیمپ جیل کے باہر بھی لوٹ مار

غیر قانونی پارکنگ سٹینڈوں کا خاتمہ نہ ہو سکا ،کیمپ جیل کے باہر بھی لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اقبال بھٹی)صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈوں کا خاتمہ نہ ہوسکا ،ٹھیکیدار اوور چارجنگ کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں مقبرہ جہانگیر اور شمع چوک کیمپ جیل کے ساتھ گندے نالے پر پارکنگ سٹینڈ مافیا نے سٹینڈ بنا لیا ہے ،شاہدرہ ٹاؤن میں سپیشل سکواڈ نے غیر قانونی پارکنگ اور اوور چارجنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کیمطابق جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے افراد سے لوٹ مار کا بازار گرم کرتے ہوئے پارکنگ سٹینڈ والے کار کے40اور موٹر سائیکلوں کے20روپے وصول کرنے لگے ہیں جیل ملاقات کیلئے آنے والوں نے انتظامیہ سے ان افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،کیمپ جیل شمع چوک ملاقات کیلئے آنے والے افراد کیلئے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے پارکنگ نہ ہونے کیوجہ سے ملاقات کیلئے آنے والے افراد اپنی موٹر سائیکل مسجد کے ساتھ روٖڈپر کھڑی کرتے تھے نگرانی نہ ہونے کیوجہ سے اس جگہ سے اب تک کئی موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں ،جس پر تھانہ شادمان کا ایک اہلکار مستقل طور پر یہاں پر رکھا گیا ہے تاکہ موٹر سائیکل چوری نہ ہو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارکنگ مافیا نے جیل ملازمین کے ساتھ مل کر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بنا لیا ہے اور اس وقت سٹینڈ پر موجود کارندے موٹر سائیکل کے 20روپے اور گاڑیوں کے 40روپے وصول کر رہے ہیں ،ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سٹینڈ پر موٹر سائیکل کھڑی نہ کرنیو الوں کا پٹرول نکال لیا جاتا ہے اور ہوابھی نکال دی جاتی ہے اور موٹر سائیکل مالکان اور پارکنگ مافیا کے درمیان تلخ کلامی معمول بن چکی ہے، جس کیخلاف ملاقاتیوں نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،دوسری طرف شاہدرہ ٹاؤن میں مقبرہ جہانگیر کے قریب غیر قانونی پارکنگ اوور چارجنگ کرنے والے افراد کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ہونے والوں میں محمد طاہر ،محمد جاوید شامل ہیں ان کو سپیشل سکواڈ نے گرفتار کیا ،اس کے علاوہ سپیشل سکواڈ نے کریم بلاک مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات کیخلا ف آپریشن کرتے ہوئے 2ٹرک سامان قبضے میں لے کر سٹور میں جمع کرا دیئے ہیں ۔