ہالی ووڈ کامیڈی فلم دی انٹرن کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کامیڈی فلم دی انٹرن کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کامیڈی فلم دی انٹرن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ سینئر سٹیزن کی اوٹ پٹانگ حرکتوں نے ہر ایک کو قہقہے مارنے پر مجبور کردیا ہے۔کہانی ہے ستر برس کے بین وٹکر کی جو اپنی بورنگ زندگی سے تنگ آگئے ہیں اور لانا چاہتے ہیں پھر سے ہلچل۔وہ نوکری کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں اور پھر ایک مشہور کمپنی میں بحیثیت انٹرنی جوائن کرتے ہیں۔ یہیں شروع ہوتی ہے فلم کی کہانی جب بین وٹکر اپنی حرکتوں اور چٹکلوں سے سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔

فلم میں اداکارہ این ہیتھ وے بین کی باس ہیں جو ان کی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے ذرا پریشان ہوجاتی ہیں۔

مزید : کلچر