موسم بدلنے سے کراچی میں سبزی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

موسم بدلنے سے کراچی میں سبزی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر )موسم بدلنے سے سبزی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ۔بھنڈی سو روپے کلو ، توری ، ٹنڈا اور کھیرے 80 جبکہ ٹماٹر کا نرخ 60 روپے کلو تک پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی سے سبزیوں کی قیمتوں میں آضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد بھنڈی نے بنائی سینچری ، توری ٹنڈا اور کھیرا بھی کسی سے کم نہیں۔ ماٹر نے دیا تھوڑا ساتھ ، آلو پیاز کی عوام دوستی ہے برقرار ، موسم کیا بدلا کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں اور کئی سبزیوں کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوگیا۔ بھنڈی نے بنائی سینچری ، 50 روپے اضافے کے بعد اب مل رہی 100 روپے فی کلو میں ، جی پورے سو روپے میں۔ توری ، ٹنڈا اور کھیرا بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ ان کے تیور بھی کچھ نرالے ہیں۔ 40 روپے اضافے کے بعد 80 روپے فی کلو میں فروخت ہونے کے لئے تیارہیں۔

ٹماٹر کو عوام کا تھوڑا خیال ، 10 روپے اضافے سے 60 روپے فی کلو میں ہورہا فروخت ، آلو اور پیاز کی عوام سے ہے دوستی برقرار ، قیمتوں میں کوئی ردبدل نہیں ہوا۔

مزید : کامرس