فلم’’ دیکھ مگر پیار سے‘‘ 14 اگست کوعام نمائش کیلئے پیش ہوگی

فلم’’ دیکھ مگر پیار سے‘‘ 14 اگست کوعام نمائش کیلئے پیش ہوگی
فلم’’ دیکھ مگر پیار سے‘‘ 14 اگست کوعام نمائش کیلئے پیش ہوگی

  

لاہور (فلم رپورٹر) ’’فلم دیکھ مگر پیار سے‘‘ 14 اگست یوم آزادی کے دن ریلیز کی جائے گی اس فلم میں ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتے اور ادکارہ سونیا جہاں کے بھائی سکندر رضوی اور اداکارہ ہمائمہ ملک نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں گزشتہ روز دونوں اداکاروں سمیت دیگر نے سنی گولڈ پلیکس گارڈن سٹی راولپنڈی میں ایڈوانس بکنگ کے لئے ٹکٹ فروخت کئے اس فلم کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے اس موقع پر ہاتھوں ہاتھ ٹکٹ فروخت ہوئے پر فلم کی کاسٹ نے ٹکٹ لینے والوں کے ساتھ سیلفی بھی بنوائیں اس فلم کی کہانی پیار پر مبنی اور مزاح پر مشتمل ہے جس میں ہمائمہ ملک اور سکندر نے اپنی اداکاری سے جاں ڈال دی ہے۔ایم ڈی الفا پرو عدیل ایوب نے اس موقع پر کہا کہ ’’فلم دیکھ مگر پیار سے‘‘ ہمارا ایک اور کامیاب تجربہ ہے ہم مستقبل میں بھی جڑواں شہروں کے لوگوں کیلئے اس طرح کے تفریحی ایونٹس کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

مزید : کلچر