بھارت سرحدی کشیدگی اور بلاجواز الزام تراشی بند کرے،صوفی مسعود صدیقی

بھارت سرحدی کشیدگی اور بلاجواز الزام تراشی بند کرے،صوفی مسعود صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہاکہ بھارت سرحدی کشیدگی اور بلاجواز الزام تراشی فوری بند کرے وطن عزیز پاکستان کے دشمنوں کو ہر صورت منہ توڑ جواب دیا جائیگا فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی و فرقہ واریت کا خاتمہ اور عوام کو انصاف کی فوری فراہم میں بھر پور مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کی مرکزی مجلس شوریٰ کے موجودہ ملکی صورتحال پر اہم اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے الطاف حسین کی طرف سے الزام تراشیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم کی خاطر لازوال قربانیوں کی داستان رقم کرنیوالی پاک فوج کے خلاف زبان درازی کرنیوالے ہوش کے ناخن لیں صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں نے ملک وقوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے اور پوری قوم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان کو سلام عقید ت پیش کرتی ہے اس اہم اجلاس سے پیر مختار احمد نقشبندی ، پیر رفاقت علی نقشبندی ، پیر فریاد علی نقشبندی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی تاحد نگا ہ کامیابیوں و کامرانیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1