اسٹیل مل کو 10 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج فراہم کیا جائے: وزارت صنعت وپیداوار

اسٹیل مل کو 10 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج فراہم کیا جائے: وزارت صنعت وپیداوار

کراچی(اکنامک رپورٹر) ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور خام مال کی خریداری کے لیے وزارت صنعت و پیداوار نے حکومت سے پاکستان اسٹیل مل کو دس ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق دو ہزار آٹھ سے قومی ادارہ مالی مسائل کا شکار ہے، پانی اور گیس کی قلت، خام مال کی کمی اور پلانٹس بند ہونے کے باعث ادارے کے پاس بلوں کی ادائیگی کیلئے رقم موجود نہیں، لہذا وزارت صنعت و پیداوار نے حکومت سے دس ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کی درخواست کی ہے، تاکہ اسٹیل مل کی بحالی کے لیے خام مال کی خریداری، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے۔

مزید : کامرس