پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے جشن آزادی کیلئے خصوصی فلوٹ تیارکر لیا

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے جشن آزادی کیلئے خصوصی فلوٹ تیارکر لیا

لاہور(اپنے خبر نگار سے)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے یوم آزادی14اگست کے حوالے سے ایک خوبصورت فلوٹ تیار کیا ہے یہ فلوٹ کینال برج پنجاب یونیورسٹی پر بنایا گیا ہے جس میں ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی نمائندگی کی گئی ہے ،جس میں صوبہ پنجاب کی پگڑی،سند ھ کی ٹوپی،خیبر پختونخواہ کلے کے ساتھ پگڑی،بلوچستان کی بلوچی ٹوپی اور گلگت بلتستان کی سپیشل تیار کی جانیوالی ٹوپی کو بڑی خوبصورتی سے تزئین کیا گیا ہے ،پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر یوم یکجہتی منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1