بارشوں سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے،لبنیٰ فیصل

بارشوں سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے،لبنیٰ فیصل

لاہور(لیڈی رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے ہیں مزید بارشوں کی پیشین گوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہو کر کام کریں اوراینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھروں اور پبلک مقامات کی سرویلنس کے علاوہ لوگوں میں ڈینگی کے خلاف شعور اجاگرکرنے کے لئے آگاہی سیمینار منعقد کریں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف باقاعدگی سے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں لہذا تمام متعلقہ محکمے ڈینگی کی روک تھام کیلئے زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اوراینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج سمیت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے یہ بات ا ے سی کینٹ راؤ امتیاز کے ہمراہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف اقبال، سینئر انٹامالوجسٹ ڈاکٹر انعام الحق ، کینٹ کے مختلف کالجز و تعلیمی اداروں کے سربراہان ، ڈی ایچ اے، آرمی،محکمہ صحت ، تعلیم ، فشریز، کوآپریٹو و دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ایم پی اے لبنی فیصل نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کو ڈینگی کی وبا سے محفوظ رکھنے کی لئیکردہ ایس او پیز کے تحت مربوط کوششوں اور رابطے کے ذریعے یکساں لائحہ عمل اپنایا جائے خاص طور پر گھروں کی سرویلنس کا عمل تیز کیا جائے کیونکہ اس وقت ڈینگی لاروا بڑی تعداد میں گھروں سے برآمد ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیمینار میں طلبا وطالبات، والدین، عوامی نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں ڈینگی کے خطرات اور بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کیا جاسکے۔رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈزمیں قائم ریسٹورانٹس، ٹائر شاپس، کمیونٹی سنٹر، ورکشاپوں، قبرستانوں اور دیگر پبلک مقامات پر اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو نوٹسز جاری کئے جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1