راجکمار ہیرانی نئی فلم ’’سالہ قدوس ‘‘کی ایڈیٹنگ میں مصروف عمل

راجکمار ہیرانی نئی فلم ’’سالہ قدوس ‘‘کی ایڈیٹنگ میں مصروف عمل

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلمسٹار راجکمار ہیرانی زیادہ تر وقت نئی فلم ’’سالہ قدوس ‘‘کی ایڈیٹنگ پر صرف کر رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجکمار ہیرانی ان دنوں اپنی نئی فلم سالہ قدوس کی ایڈیٹنگ پر اپنا زیادہ تر وقت صرف کر رہے ہیں۔ ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بطور ایڈیٹر ہی انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اپنی فلموں کی ایڈیٹنگ کرنا انہیں پسند ہے۔ اس کے بعد ہی فلموں کو سکریننگ کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔ فلم میں اہم کردار آرمد بھاوان نبھا رہے ہیں۔ فلم 16 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر