بالی وڈ فلم ’’ شاندار‘‘ کا پوسٹر جاری

بالی وڈ فلم ’’ شاندار‘‘ کا پوسٹر جاری

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’’ شاندار‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ’’ شاندار ‘‘ جس میں مرکزی کردار شاہد کپور اور عالیہ بھٹ نبھا رہے ہیں کا پوسٹر جاری ہوگیا۔ فلم میں عالیہ بھٹ اور شاہد کپور منفرد خوبصورت انداز میں دکھائی دے رہے ہیں یہ رومانی کامیڈی فلم ہے ۔ فلم کی ہدایات وکاس بھل دے رہے ہیں جبکہ پروڈیوسر کرن جوہر ہیں ۔ فلم کی عکسبندی جاری ہے جو جلد ہی مکمل کر لی جائیگی۔ فلم رواں سال 22اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر