بحرانوں کے باوجود حکمرانوں کا طرز حکمرانی تبدیل نہ ہوا،اشرف بھٹی

بحرانوں کے باوجود حکمرانوں کا طرز حکمرانی تبدیل نہ ہوا،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے قیمتی وقت اوروسائل کے ضیاع کاحساب لیا جائے ملک میں پے درپے بحرانوں ،بدترین بدامنی اورریکارڈبدعنوانی کے باوجود حکمرانوں کی سوچ اوران کے طرزحکمرانی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ریاست پربرائے فروخت کابورڈلگادیا گیا ،نجکاری کی آڑ میں قومی اداروں کی اونے پونے دام پرنیلامی سے معیشت کوشدیددھچکالگے گاواپڈاہویاپی آئی اے قومی اداروں کی نیلامی اوراپنے ملک کی بدنامی نہیں ہونے دیں گے سرمایہ دارحکمرانوں کو مزدوروں اور ہنر مندوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

وہ فردوس پارک میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے سیاست اورتجارت کافرق فراموش کردیاشریف برادران لیڈر نہیں ڈیلر بن کرفیصلے کررہے ہیں،ان کے دوراقتدارمیں کسی قسم کی بہتری خارج ازامکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے نجی کاروبار مسلسل فائدے میں جارہے ہیں جبکہ قومی اداروں کی ابتری دیکھ کردل خون کے آنسوروتا ہے قومی معیشت اورقومی اداروں سے زیادہ اپنے نجی کاروبارپردھیان دے رہے ہیں ان کی آنیاں جانیاں شعبدہ بازی کے زمرے میں آتی ہیں کیونکہ اس طرح عوام کی محرومیاں دورنہیں ہوں گی سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے ایک ارب روپے کی امدادناکافی ہے پیپلزپارٹی کامینڈیٹ ہتھیایاگیا،ہم حکمرانوں کے جعلی مینڈیٹ کااحترام نہیں کرسکتے ۔آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کی ہدایات پر جیالے اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کی بحالی وآبادکاری کیلئے پیش پیش ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1