شالیمارتھیٹرمیں آج سے نداچوہدری کاسٹیج ڈرامہ ’’بابا رانگ نمبر ‘‘ پیش کیا جائیگا
لاہور ( فلم رپورٹر ) شالیمارتھیٹرمیں آج جمعہ سے نیا سٹیج ڈرامہ ’’بابا رانگ نمبر ‘‘ پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نداچوہدری،شیبا رانی، سیمی خان، عرش ،سوہاخان، سرفرازوکی، گڈوکمال، مٹھوجی، ندیم برال، ساقی خاں، بلال راجا اور وقاص قیدوشامل ہیں جبکہ اس کی تحریروہدایات سرفرازوکی کی ہیں۔جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسرملک طارق ہیں۔ ڈرامے میں ندا چودھری نے اپنے نئے آئٹم سانگز تیار کئے ہیں جس کی کوریو گرافی بھی انہوں نے خود ہی کی ہے۔ ندا چودھری نے کہاکہ انہیں شالیمار تھیٹر میں کام کرکے بڑا اچھا لگتا ہے کیونکہ یہاں کی اوڈینس بڑی اچھی ہے۔ تھیٹر کا ماحول بھی بہت خوب ہے۔ سرفرازوکی کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے سکرپٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ سٹیج کو باوقار بنانے کے لئے سکرپٹ اور کاسٹنگ پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔عرصے سے یہاں پر کام کر رہا ہوں دوسرے تھیٹر کی نسبت شالیمار تھیٹر میں کام معیاری ہے۔