جھنگ یونیورسٹی میں جدید سہولیات فراہم کریں گے،راشدہ شیخ

جھنگ یونیورسٹی میں جدید سہولیات فراہم کریں گے،راشدہ شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپوٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے دور میں اہل جھنگ کو یونیورسٹی مل گئیپوزیشن ہولڈرز کو گارڈآف آنر پیش کرنے کی روایت مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہی ڈالی ہے اورآئندہ آنے والی کوئی حکومت اس روایت کو ختم نہیں کرسکتی ۔ جھنگ میں قائم ہونے والی یونیورسٹی میں طالب علموں کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے نوازشریف اور شہبا زشریف علم دوست اقدامات کررہے ہیں


کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ،ذہین اور پاکستان کا مستقبل ہیں نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے تعلیم ہر پاکستانی بچے کا حق ہے اور حکومت یہ حق اسے دے رہی ہے جھنگ یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ اسی سلسہ کی کڑی ہے پنجاب حکومت نے صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں ۔پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں پنجاب سمیت پاکستان کی تمام اکائیوں کوشامل کیا گیا ہے جس سے قومی وحدت کا عمل مضبوط ہورہا ہے ۔پنجاب حکومت ہر سال پاکستان بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو کروڑوں ر وپے نقد انعامات کے علاوہ انہیں یورپ کے اعلی تعلیمی اداروں کے دوروں پربھی بھجوارہی ہے ۔ حکومت کے فروغ تعلیم کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کے نتائج کے حصول کیلئے تعلیمی نظام میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے۔