فوج میں تبدیلی کی افواہوں کے پیچھے حکمران ہیں،الطاف شاہد

فوج میں تبدیلی کی افواہوں کے پیچھے حکمران ہیں،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ فوج میں تبدیلی کی افواہوں کے پیچھے کوئی اورنہیں بلکہ نااہل حکمران ہیں حکمران کانچ کے محلات میں بیٹھ کردوسرے کے گھروں پرسنگ باری نہ کریں افواج پاکستان جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پوری طرح متحداورمستعد ہیںآپریشن ضرب عضب کوہرصورت منطقی انجام تک پہنچایاجائے گاحکمرانوں اوران کی فرینڈلی اپوزیشن کا آپریشن ضرب احتساب سے خوفزدہ ہونافطری ہے بے رحم احتساب کے بغیر اس ملک میں شفاف انتخاب نہیں ہوسکتاوہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ حکمران تجوریاں بھررہے ہیں مگر عوام کاپیٹ ان کی جیب کی طرح خالی ہے حکمرانوں کی بدنیتی اورنااہلی نے پاکستان کوبحرانستان بنادیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے کارخانوں کاسریابیچنے کیلئے غیرضروری تعمیراتی منصوبوں پرپیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔حکمران کب تک ''چمک''سے اپنے دامن پربدعنوانی کے داغ چھپاتے ر ہیں گے کیونکہ عنقریب احتساب کانقارہ بجے گااورقومی لٹیروں کی گرفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمرانوں کے پالتوجانوروں کوبھی سونے کے نوالے نصیب ہوتے ہیں جبکہ دوسری طرف عام آدمی بھوک مٹانے کیلئے کوڑاکرکٹ کے ڈھیر سے بچاکچھاکھانااٹھانے پرمجبورہے سیلاب زدگان کوبچانے کی بجائے حکمران ''ڈی سیٹ ڈی سیٹ''کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست محاذآرائی کی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی مگرحکمران اپنے ناکام تجربات سے سبق سیکھنے کیلئے تیار نہیں ہیں حکمران تحریک انصاف کے ہمدردنہیں بلکہ محض اپنے ناجائزاقتدارکوبچانے کیلئے عمران خان اورا ن کے ساتھیوں کو ڈی سیٹ کرنے کیخلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے اپنے کئی جھوٹ چھپانے کیلئے مزیدجھوٹ بولے مگراس کے باوجودسچائی منظرعام پرآجاتی ہے۔