سوئی ناردرن اور پبلک ہیلتھ کی ڈینگی لارواکی شناخت کے سلسلے میں ورکشاپ

سوئی ناردرن اور پبلک ہیلتھ کی ڈینگی لارواکی شناخت کے سلسلے میں ورکشاپ

لاہور( نامہ نگار) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور انسٹیٹوٹ برائے پبلک ہیلتھ پنجاب کی جانب سے ڈینگی لارواکی شناخت کے سلسلے میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد سوئی ناردرن ہیلتھ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ، لاجسٹک سپورٹ اور انسٹیٹوٹ برائے پبلک ہیلتھ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں سوئی ناردرن کی جانب سے صوبے بھر سے25 افسران نے شرکت کی اور ڈینگی لاروا سے متعلق آگہی حاصل کی۔ تربیتی ورکشاپ میں انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ پنجاب کے ڈین ڈاکٹر معاذ احمد نے ورکشاپ کے شرکاء کو ڈینگی لاروا کی شناخت، ڈینگی بخار سے بچنے کی تراکیب اور حفاظتی انتظامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مذکورہ تربیتی ورکشاپ سوئی ناردرن کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے کی کڑی کا حصہ ہے۔ جس کے تحت سالانہ بنیادوں پر آگاہی پروگرام اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4