دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر فوج خراجِ تحسین کی مستحق ہے، غلام قطب الدین

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر فوج خراجِ تحسین کی مستحق ہے، غلام قطب ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دینے پر پاک فوج خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔ یمن، شام، عراق، افغانستان، کشمیر، فلسطین اور برما سمیت دنیا بھر میں ہونے والی قتل و غارت، بدامنی، جنگ و جدل، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بے گناہ انسانوں پر ہونے والا ظلم و ستم قابل مذمت ہے ۔ دنیا بھر کے امن پسند طبقات عالمی امن کے قیام اور انسانیت کو جنگوں کا ایندھن بننے سے بچانے کے لیے میدان میں آئیں۔ مشرقِ وسطیٰ کے خلیجی ممالک میں جاری خانہ جنگی کی بھڑکتی آگ میں بے گناہ ا نسان جل رہے ہیں۔ لاتعداد مسلمان ایران اور سعودی عرب کی پراکسی وار کا ایندھن بن چکے ہیں۔ یمن کا حالیہ بحران ہزاروں افراد کی جان لے چکا ہے۔ پاکستان کے معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ مذہبی و سیاسی انتہا پسندوں نے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، محبت، رواداری، برداشت اور اخوت کی روایات کمزور ہو چکی ہیں۔ مکالمے اور ڈائیلاگ سے مسائل کو حل کرنے کی بجائے بندوق اور طاقت کی زبان میں بات کرنے کی روش عام ہوتی جا رہی ہے۔ امن دوست طبقات کمزور اور امن دشمن عناصر مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔

ناجائز اسلحہ کی بھرمار سے ملک بارود کا ڈھیر بن چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4