پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے ۔ عدالت میں درخواست گزار ثمینہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے گھر والے ایک بوڑھے شخص سے اس کی شادی کرنا چاہتے تھے جس پر وہ رضا مند نہ تھی اور اسی وجہ سے اس نے اپنی مرضی سے زاہد کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے جس کے باعث اس کے گھر والے سائلہ سمیت اس کے شوہر کے دشمن ہوگئے ہیں اور مقامی ایس ایچ او سے مل کر سائلہ اور اس کے شوہر کو مختلف ہیلوں بہانوں سے ہراساں کررہے ہیں۔

اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار جوڑے کو ہراساں نہ کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4