جوئے اور قمار بازی کے 12ملزمان کی ضمانت منظور مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون کچہری حماد الرحمن ناصر نے مختلف تھانوں سے پیش کر دہ جوے اور قمار بازی کے 12ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 30،30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تھانہ لیاقت آباد ، کاہنہ اور نشتر کالونی کی پولیس نے ملزمان ساقب بٹ، شفیق اور عارف سمیت بارہ ملزمان کو جوے اور قمار بازی کے الزام نے گرفتار کرکے ماڈل ٹاون کچہری میں پیش کیا ،تھانہ لیاقت اباد اور نشتر کالونی سے گرفتار ملزمان نے عدالت میں اپنے وکلاء کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ کہ بلیرڈ کلب پر بلیئرڈ کھیلنے گئے تھے جہاں پولیس نے بلیئرڈ پر جوہ لگانے کا ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ کاہنہ سے گرفتار ملزمان نے موقف اختیار کیا تاش کھیل رہے تھے۔
پولیس نے بلاوجہ سے گرفتار کیا ہے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ ضانت پر رہا کیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیاہے ۔