ڈینگی ایکٹ کے تحت یکم اگست سے اب تک 15گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور

ڈینگی ایکٹ کے تحت یکم اگست سے اب تک 15گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈینگی ایکٹ کے تحت یکم اگست سے اب تک 15گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ گزشتہ روز تھانہ فیکٹری ایریا اور گلبرگ کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے 5ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئیں۔ماڈل ٹاؤن کچہری میں موسم گرماکی تعطیلات کی وجہ سے ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان انجم گوندل ،جوڈیشل مجسٹریٹ کاشف افتخار اور سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ حمادالرحمن ناصر کام کر رہے ہیں۔ ۔ گزشتہ روز ڈینگی ایکٹ کے تحت گرفتار تھانہ فیکٹری ایریا کے عمران اورگلبرگ کے جانب سے گرفتار کئے جانے والے یعقوب سمیت 5ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں،عدالت نے ملزمان کو30،30ہزارکے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4