صحافی ، ڈاکٹر اور ڈرگ انسپکٹر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار ، ملزمان سے جعلی کارڈ برآمد

صحافی ، ڈاکٹر اور ڈرگ انسپکٹر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار ، ملزمان ...

لاہور(کرائم سیل)ساندہ پولیس نے صحافی، ڈاکٹراور ڈرگ انسپکٹر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ گرفتار کر کے ملزمان سے جعلی کارڈز برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز سے خود کو صحافی ، ڈاکٹر ، ڈرگ انسپکٹرا و ردیگر محکموں کی سپیشل ٹیم ظاہر کر کے لوگوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم تھا۔ ملزمان مختلف محکموں کے آفیسر بن کر بھی لوگوں کو بلیک میل کرتے اور رقم وصول کرتے تھے،وہ مختلف نیوز پیپرزکے رپورٹر بن کر لوگوں کو بلیک میل کرتے اور ان سے رقم بٹورتے۔ ملزمان نے چند روز قبل ڈاکٹر یونس نامی شخص کو اغوا کیا اور 50 ہزار روپے لے کر چھوڑ دیا جس پرپولیس ٹیم نے مربوط حکمتِ عملی مرتب کر کے گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان میں سلمان، عامر اور احسن شامل ہیں۔ ملزمان سے نقدی اور مختلف محکموں کے جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی