اسلحہ لائسنسوں کے اجراء پر عائد پابندی ختم کی جا رہی ہے ،ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء از سر نو شروع ہو جائیگا‘ سیکرٹری داخلہ

اسلحہ لائسنسوں کے اجراء پر عائد پابندی ختم کی جا رہی ہے ،ممنوعہ بور کے اسلحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی ) سیکرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے کہا ہے کہ اسلحہ لائسنسوں کے اجراء پر عائد پابندی ختم کی جا رہی ہے، رواں ماہ کے آخر میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء از سر نو شروع ہو جائے گا،اداروں، سیکورٹی ایجنسیز کے حوالے سے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی منظوری محکمہ داخلہ پنجاب ہی دے گا۔اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب رواں ماہ اگست کے آخر میں نئے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کی منظوری دے گا۔ ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس نادرا حکام کی معاونت سے جاری ہوں گے۔ کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار لاہور سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کے پاس ہو گا اور قواعد و ضوابط مکمل کئے جانے کے بعد ہی لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کااختیار ڈی سی اوز کے پاس ہے تاہم اداروں، سیکورٹی ایجنسیز کے حوالے سے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی منظوری محکمہ داخلہ پنجاب ہی دے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -