چیف جسٹس کی جج طاہر نیازی کے قتل کی شدید مذمت،ایسے عناصر کی جلد گرفتاری کی ہدایت

چیف جسٹس کی جج طاہر نیازی کے قتل کی شدید مذمت،ایسے عناصر کی جلد گرفتاری کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر خان نیازی کے قتل کی بہیمانہ واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس سنگین واردات کا ارتکاب کرنے والے عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کرکے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ انصاف کا خون کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلی افسران کے ایک اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں سینئر جج لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی بہادر علی خان ، آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ ،سی پی او اسرار عباسی ، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سی آئی اے نے شرکت کی۔
ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -