شمس عرف شمع موٹر سائیکل و موبائل سنیچر گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

شمس عرف شمع موٹر سائیکل و موبائل سنیچر گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

لاہور(کرائم سیل) شاہدرہ ٹا ؤن پولیس نے موٹر سائیکل سنیچنگ میں ملوث شمس عرف شمع موٹر سائیکل و موبائل سنیچر گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2موٹر سائیکلیں، سپیئر پارٹس، موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے LDA پارک بند روڈ کے علاقہ میں چھاپہ مار کرموٹر سائیکل سنیچنگ میں ملوث شمس عرف شمع گینگ کے3ملزمان شاہ شمس، ذیشان اور محمد آصف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2موٹر سائیکلیں ،سپیئر پارٹس، 2 رائفلیں، ایک پسٹل اور 3 موبائلزبرآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش کیلئے ملزمان کو شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید برآمد گی اور انکشافات کی توقع ہے ۔

مزید : علاقائی