جرنیلوں نے زرداری کو چھوڑ دیا ،صرف میرے پیچھے پڑگئے ،الطاف حسین

جرنیلوں نے زرداری کو چھوڑ دیا ،صرف میرے پیچھے پڑگئے ،الطاف حسین

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک ٹیلیفونک خطاب میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں ان کی رابطہ کمیٹی کے چند ساتھی انہیں چھوڑ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ان کی رابطہ کمیٹی کے چند ساتھی مشکل وقت میں ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں اور ان کے پاس پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کارکن چندہ جمع کریں اور اپنے گمشدہ ساتھیوں کیلئے کتابچہ چھپوائیں۔ انہوں نے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جرنیلوں نے زرداری کو چھوڑ دیا ہے اور وہ صرف ان کے پیچھے ہی پڑے ہیں۔

مزید : صفحہ اول