داتا دربار کے علاقہ میں 55سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا

داتا دربار کے علاقہ میں 55سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا

لاہور(کرائم سیل) داتا دربار کے علاقہ میں 55سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔پولیس کے مطابق 55سالہ حنیف داتا دربار میں حاضری کے لیے آیا تھا کہ اس کی حالت اچانک خراب ہو گئی، اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ظاہری طور پر موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے البتہ شک کی بنیاد پراس کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی