آتشزدگی کے مختلف واقعات، شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے مختلف واقعات، شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق نواں کوٹ کے علاقہ میں ایک بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بس کو نقصان پہنچا جبکہ مناواں کے علاقہ میں الیاس کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی