حج آپریشن شروع ہونے میں 9دن باقی ،ای کوڈ جاری نہ ہو سکے

حج آپریشن شروع ہونے میں 9دن باقی ،ای کوڈ جاری نہ ہو سکے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج آپریشن16اگست سے شروع ہو رہا ہے ،سرکاری حج سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم سعودی حکومت کا مسلط کردہ ای حج سسٹم وزارت مذہبی امور کے گلے پڑ گیا حج آپریشن شروع ہونے میں 9دن باقی ،ای کوڈ جاری نہ ہو سکے،سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کا ایک بھی حج ویزہ نہ لگ سکا ،پاکستانی تاریخ کا بد ترین بحران کا خدشہ،پہلی فلائٹوں کی روانگی مشکوک خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں،پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر پاسپورٹ سکین کرنے کے بعد پاسپورٹ کہاں جمع کرائیں حاجی کیمپ بھی لا علم ،سستے سرکاری حج سکیم اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری بھی بے بس نظر آ رہے ہیں ،کروڑوں روپے سے تیار کردہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی کام نہیں کر رہا ،عمرہ کی طرز پر حج میں نافذ کردہ موفعہ سسٹم مصیبت بن کر رہ گیا ہے ملک بھر کے عازمین حج اس بات سے لا علم ہیں ہم نے کب جانا ہے گزشتہ سال تک ایک ماہ سے فلائٹ شیڈول اور حج ویزوں کا مرحلہ مکمل کر لیا جاتا ہے اس سال10دن پہلے تک کوئی کام نہیں ہو سکا سعودی عرب میں ہوٹلز بکنگ مکمل ہے ائیر لائنز کی بکنگ مکمل ہے موفعہ سسٹم کے لیے کام بھی ہو رہا ہے پھر بھی (E)نمبر کیوں نہیں بن پا رہے ،بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں کیا سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے حاجی

وقت پر روانہ ہو سکیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر