شہبازشریف کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری لطیف بٹ کے انتقال پراظہار افسوس

شہبازشریف کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری لطیف بٹ کے انتقال ...

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری لطیف بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر