شہریوں کی خدمت میں مصروف اہلکار فخر کا باعث ہیں،طیب حفیظ چیمہ

شہریوں کی خدمت میں مصروف اہلکار فخر کا باعث ہیں،طیب حفیظ چیمہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ محنت اور لگن سے شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ٹریفک کو رواں دواں رکھنے والے اہلکارعوام اور سٹی ٹریفک پولیس کیلئے فخر کا باعث ہیں۔سی ٹی او آفس میں طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک اہلکاروں کی فلاح وبہبود اور اچھی کارکردگی کی بناء پر سٹی ٹریفک پولیس کے دفتری سٹاف کے 98اہلکاروں کو ہزاروں روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ اپنے فرض کو عبادت سمجھ کر ادا کرنیوالوں کی خدمات کو محکمہ کبھی فراموش نہیں کرتا۔ٹریفک کی روانی اور سٹی ٹریفک پولیس کے انتظامی امور میں کلیریکل سٹاف کا کردار بہت اہم ہے ۔

مزید : علاقائی