شفیق آباد،گتہ فیکٹری میں رواں ہفتے دوسری بار آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا

شفیق آباد،گتہ فیکٹری میں رواں ہفتے دوسری بار آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور (کر ائم سیل ) شفیق آباد بند روڈ پر منشی ہسپتال کے سامنے واقع اعجاز نامی شخص کی گتہ فیکٹری میں شارٹ سر کٹ سے آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل گیا، اطلاع ملنے پر فائر بر یگیڈ اور ریسکیو1122 کے 4 یو نٹ موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے کئی گھنٹوں کی محنت سے آگ پر قابو پالیا ۔ 4 روز قبل بھی اس فیکٹری میں سرکٹ شارٹ کے باعث آگ لگی تھی۔

مزید : علاقائی