متحدہ کے رہنما انیس قائم خانی کے برادر نسبتی فرید یوسفانی چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار
کراچی (آئی این پی) نیب نے لائنز ایریا پراجیکٹ محمود آباد اور کورنگی چیپٹر کے ڈائریکٹر فرید یوسفانی کو چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا، ملزم ایم کیو ایم کے رہنما انیس قائم خانی کا برادر نسبتی ہے۔ جمعرات کو تفصیلات کے مطابق نیب نے چائنا کٹنگ کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما انیس قائم خانی کے برادر نسبتی فرید یوسفانی کو گلستان جوہرسے گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے چائنا کٹنگ کر کے سرکاری خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزم نے لائنز ایریا محمود آباد اور کورنگی میں چائنا کٹنگ کی