’’محنت ،محنت اورصرف محنت۔۔۔کامیابی کی صرف ایک کنجی ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب

’’محنت ،محنت اورصرف محنت۔۔۔کامیابی کی صرف ایک کنجی ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے دوران متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی کی صرف ایک کنجی ہے اور وہ محنت ،محنت اورصرف محنت ہے،اگر انسان تسلسل کے ساتھ محنت کرتے ہوئے کوشش کرے تو منزل آسان ہوجاتی ہے ۔ پنجاب میں شفافیت ،اعلی معیار اور تیزرفتاری کے جس کلچر کو فروغ دیا گیا ہے اسے تسلسل کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ متعلقہ ادارے اپنی استعداد کار میں اضافہ کریں اور نئے تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ بنائیں۔

مزید : صفحہ اول