بابا لاڈلا ایرانی بارڈر کے قریب فورسز سے مقابلے میں ہلاک

بابا لاڈلا ایرانی بارڈر کے قریب فورسز سے مقابلے میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) لیاری گینگ وار کا اہم کردار نورمحمد عرف بابالاڈلا ایرانی بارڈر کے قریب سیکیورٹی اداروں سے مقابلے میں مارا گیا ۔تاہم خاندانی ذرائع نے اس کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان اور ایران کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی، اس دوران لیاری گینگ وار کے ملزمان اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بابالاڈلا مارا گیا ۔ تاہم خاندانی ذرائع سے جب اس کی ہلاکت کے حوالے سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق یا تردید کرنے سے انکارکر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بابالاڈلا پولیس کو 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکومت سندھ نے زندہ یا مردہ گرفتاری پربابالاڈلا کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے علاقے حب میں بابالاڈلہ کے ٹریفک حادثۃ میں مارے جانے کی خبریں آئی تھیں ۔

مزید :

صفحہ اول -