کوٹ مٹھن میں مشوری بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں ملیا میٹ فصلیں تباہ

کوٹ مٹھن میں مشوری بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں ملیا میٹ فصلیں تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی،چترال(خصوصی رپورٹ) دریائے سند ھ کی جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ تباہ کاریاں جاری ہیں ، کوٹ مٹھن میں مشوری بند ٹوٹنے سے پانی قریبی بستیوں میں داخل ہو گیا ، چترال میں موسلا دھار بارشوں کے بعد دریائے مستوج پھر سے بپھرنے لگا۔دریائے سندھ کی بے رحم موجیں جہاں سے گزریں تباہی کا پیغام لائیں ، کئی بستیاں ملیامیٹ اور ہری بھری فصلیں پل بھر میں پانی کی نذر ہوگئیں۔راجن پور میں کوٹ مٹھن کے مقام پر منہ زور پانی سے مشوری بند ٹوٹ گیا اور پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ سیلابی ریلے نے مزید کئی آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کچے کے متعدد دیہات بھی ڈوب گئے۔گڈو اور سکھر بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، دادو ، لاڑکانہ ، کندھ کوٹ اور گھوٹکی کا وسیع رقبے میں بھی ہرطرف پانی ہی پانی ہے۔ہزاروں متاثرین بھی کھلے آسمان تلے امداد کے متنظر ہیں ، کوہ سلیمان میں رود کوہی نالوں میں طغیانی سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب چترال میں موسلا دھار بارشوں کے بعد دریائے مستوج پھر سے بپھرنے لگا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ نے بھی زندگی مفلوج کر رکھی ہے

مزید :

صفحہ آخر -