وی ایل سی میڈیا پلئیر کا لوگو ٹریفک’ کون‘ کی طرح کیوں ہے؟ دلچسپ وجہ جانئے

وی ایل سی میڈیا پلئیر کا لوگو ٹریفک’ کون‘ کی طرح کیوں ہے؟ دلچسپ وجہ جانئے
وی ایل سی میڈیا پلئیر کا لوگو ٹریفک’ کون‘ کی طرح کیوں ہے؟ دلچسپ وجہ جانئے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر دیکھا ہوگاکہ وی ایل سی میڈیا پلئیر کالوگو ٹریفک کون کی طرح ہوتا ہے لیکن ایسا کیوں ہے۔اس کے پیچھے ایک دلچسپ حقیقت پوشیدہ ہے۔آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔اس سافٹ وئیر کو بنانے کا سہرا201cole Centrale Parisکے سر جاتا ہے جنہوں نے 1996ء میں اس کو بنایا تاہم دنیاکے دوسرے اداروں نے بھی اس پر کام کیا اور اسے موجودہ شکل دی۔اس کا لوگو ٹریفک کون کی طرح اس لئے ہوتا ہے کہ 201cole Centrale's Networking Students' Associationکے لوگ ایک دن بہت زیادہ شراب نوشی کے بعد واپس آئے تو ان کے ہاتھ میں بہت ساری ٹریفک کونیں تھیں اور وہ یہ کونیں جمع کرنے گے۔کچھ عرصہ بعد جب اس سافٹ وئیر پر کام شروع ہوا تو ان سٹوڈنٹس نے فیصلہ کیا کہ وہ VLCکالوگوٹریفک کون رکھیں گے جو کہ آنے والے دنوں میں بہت مشہور ہوا۔

مزید : صفحہ آخر