سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کی فتح ہے،چودھری ارشد جٹ

سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کی فتح ہے،چودھری ارشد جٹ

لاہور( نمائندہ خصوصی)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کی فتح ہے،چونکہ قانون ساز ادارہ قومی اسمبلی ہے ۔موجودہ حالات کے تحت تمام پارٹیوں کی مشاورت سے جو قانون بنایا گیا ہے اس کی ملک کو ضرورت تھی کیونکہ ملک اس وقت حالت جنگ سے گزر رہا ہے اور پاک فوج اس قانون پر عمل کر کے ملک کو ترقی اور کوشحالی کی طرف کے کر جا رہی ہے۔جب تک ملک میں امن نہیں ہو تا اس وقت تک ترقی نہیں ہو سکتی۔چوہدری وسیم احمد گجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالت عظمیٰ کے بیان پر کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عین قانون کے مطابق ہے،حالات کی صحیح عکاسی کرتے ہوئے درست فیصلہ صادر فرمایا۔مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسی کی وجہ سے ملک میں ترقی ہو رہی ہے ،نئے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔اگر اسی طرح حکومت چلتی رہی تو انشاء اللہ 2018 میں بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔حکومت سیلاب کی صورتحال سے بخوبی نبردآزما ہو رہی ہے۔

انصاف کی فتح

مزید : علاقائی