حکومت ہوش کے ناخن لے ،ٹیکس کسی صورت بھی قبول نہیں، صفدر بٹ

حکومت ہوش کے ناخن لے ،ٹیکس کسی صورت بھی قبول نہیں، صفدر بٹ

لاہور(خبر نگار خصوصی)تاجروں نے بینکوں سے لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے پر سڑکوں پر دما دم مست قلندر کا الٹی میٹم دے دیا ۔ اشرف بھٹی گروپ نے آئندہ کے احتجاج کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے 10 اگست کو ملک گیر کنونشن طلب کر لیا ۔ لاہور ٹریڈرز الائنسز نے 10 اگست کے کنونشن میں شمولت کا اعلان کر دیا ۔ الائنسز کے صدر صفدر بٹ نے گزشتہ روز تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہڑتالوں سے بھی ہوش کے ناخن نہیں لئے ہیں ۔ ہم اس ٹیکس کو کسی صورت میں بھی قبول نہیں کریں گے ۔ حکومت نے ٹیکس واپس نہ لیا تو سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا ۔ نواز حکومت عوام دشمن پالیسوں پر عمل پیرا ہے ہم ٹیکس دینے کے خلاف نہیں ہیں لیکن طریقہ کار کے خلاف ہیں ۔10اگست کو تاجروں کا ملک گیر کنونشن طلب کر لیا گیا ہے اس میں آئندہ کے احتجاج کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خالد پرویز گروپ اگر دیگر تاجر گروپس کو ساتھ لے کر چلیں تو معاملہ جلد ہو جائے گا ۔

صفدربٹ

مزید : علاقائی