پاکستان ہندو پر بندھک کمیٹی کے قیام سے مسائل جلد ہونگے،صدیق الفاروق

پاکستان ہندو پر بندھک کمیٹی کے قیام سے مسائل جلد ہونگے،صدیق الفاروق

لاہور(خبر نگار خصوصی) چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ ملتان میں ہندؤں کے قدیم مندر پرھلاد پوری کی بحالی کے لیے بورڈ نے 50لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے اور اسکے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ نے اپنے دفتر میں منعقدہ پرھلاد پوری مندر کی بحالی کے لیے بلائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آثار قدیمہ پنجاب ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی اور ہندو رہنماؤں نے شرکت کی ،چیئرمین بورڈ نے کہا کہ پاکستان میں موجود ہندو کمیونٹی پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرز پر "پاکستان ہندو پر بندھک کمیٹی "بنائی جائے تاکہ انکے مسائل ایک ہی پلیٹ فارم سے جلد از جلد حل ہو سکیں ،کمیٹی کے رکن ایم پی اے طارق مسیح گل نے جین مند ر کی بحالی کیے بھی تجویز بھی دی ،کمیٹی کے ممبران جن میں ایم این اے ایم پی ایز شامل تھے مشترکہ طور پر مندروں کے تزئین وآرائش کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ،چیئر مین نے کہا کہ پرھلاد پوری مندر کی بحالی کے لیے 12رکنی کمیٹی اگست کے آخر میں ملتان جائے گی کمیٹی میں درشن لال ،اسفند یار بنڈھارا،رمیشن سنگھ اڑوڑا ،مولانا عبدالخبیر آزاد،کانجی رام ،رمیش لال ،مکھی لوک چن جی ،ایشور لال ،ڈاکٹر منور چاندودیگر شامل ہیں۔

پربندھک کمیٹی

مزید : علاقائی