انسداد دہشتگردی کیلئے فوج اور پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں،پرویز رشید

انسداد دہشتگردی کیلئے فوج اور پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں،پرویز رشید
انسداد دہشتگردی کیلئے فوج اور پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں،پرویز رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امن کے قیام کیلئے پولیس کا کردار اہم ہے ،پولیس نے بہادری سے دہشت گردی کامقابلہ کیا،انسداد دہشتگردی کیلئے فوج اور پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ انسداد دہشتگردی سے متعلق منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کی فراہمی میں ٹی وی اور ریڈیو کا کردار اہم ہے،کوجودہ دور میںمیڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔بدلتے ہوئے حالات میں ملک مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ،ہنگامی صورتحال میں مصدقہ اطلاعات فراہم کر کے افواہوں کا سدباب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے آپ کو دجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا اس جدید دور میں میڈیا کا فرض ہے کہ وہ درست اور شفاف معلومات عوام تک پہنچائیں۔

مزید : قومی